الصيام والقيام روزے اور قیام کا بیان रोज़े और क़याम ( रात की नमाज़ ) افطاری کا وقت “ इफ़्तार का समय ”
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ روزے دار ہوتے تو ایک آدمی کو حکم دیتے، وہ اونچی جگہ پر چڑھ جاتا، جب وہ کہتا کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کرتے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے دار ہوتے تو نماز مغرب پڑھنے سے پہلے افطاری کرتے، اگرچہ وہ پانی کا ایک گھونٹ ہوتا۔
|