نماز کے متفرق مسائل नमाज़ के विभिन्न मसले بچے کو اٹھا کر نماز پڑھنا “ बच्चे को उठा कर नमाज़ पढ़ना ”
سیدنا ابوقتادہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نواسی امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو اٹھا کر نماز پڑھتے تھے، یہ ابوالعاص بن الربیع بن عبد شمس کی بیٹی تھیں، پھر جب سجدہ کرتے تو اسے (زمین پر) بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اسے اٹھا لیتے۔ امام مالک نے کہا: یہ عمل نوافل میں تھا۔
تخریج الحدیث: «398- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 170/1 ح 411، ك 9 ب 24 ح 81) التمهيد 93/20، الاستذكار: 381، و أخرجه البخاري (516) ومسلم (543) من حديث مالك به.»
|