نماز کے متفرق مسائل नमाज़ के विभिन्न मसले نماز خشوع و خضوع سے پڑھنی چاہئیے “ नमाज़ अल्लाह के डर के साथ और गिड़गिड़ा कर पढ़नी चाहिए ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میرا قبلہ یہاں دیکھتے ہو؟ اللہ کی قسم! مجھ پر تمہارا خشوع اور تمہارا رکوع مخفی نہیں ہے، میں تمہیں پیٹھ پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «328- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 167/1 ح 400، ك 9 ب 23 ح 70 نحو المعنيٰ) التمهيد 346/18، الاستذكار: 370، و أخرجه البخاري (418) ومسلم (424) من حديث مالك به.»
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابوجہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شامی چادر ہدیہ کی جس پر نقوش تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں نماز پڑھنے آئے، پھر سلام کے بعد فرمایا: ابوجہم کو یہ چادر واپس کر دو کیونکہ میں نے نماز میں اس کے نقوش کی طرف دیکھا تو قریب تھا کہ یہ مجھے خشوع سے ہٹا دیتی۔
تخریج الحدیث: «404- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي97/1، 98 ح 216، ك 3 ب 18 ح 67) التمهيد 108/20، الاستذكار: 189، و أخرجه أحمد (177/6) من حديث مالك به وصححه ابن حبان (الموارد: 2332) قالو ا: سقط قوله ”أمه“ من السند فى رواية يحيي وهو موجود فى نسخننا من الموطأ (رواية يحيي) والله اعلم.»
|