نماز کے متفرق مسائل नमाज़ के विभिन्न मसले عورت خواہ ایک ہو، علیحدہ صف میں نماز پڑھے گی “ औरत चाहे एक हो पीछे अलग सफ़ में नमाज़ पढ़ेगी ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی سیدہ ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھانا تیار کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر فرمایا: ”اٹھو! میں تمہیں نماز پڑھا دوں“ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اٹھ کر اپنی چٹائی کے پاس گیا جو طویل عرصے تک پڑی رہنے کی وجہ سے سیاہ ہو چکی تھی، میں نے اس پر پانی چھڑکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے، ایک یتیم اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنا لی اور بڑھیا ہمارے پیچھے (علیحدہ صف میں) تھیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو (نفل) رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا۔
تخریج الحدیث: «115- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 153/1 ح 359، ك 9 ب 9 ح 31) التمهيد 263/1، الاستذكار: 329، و أخرجه البخاري (860) ومسلم (658) من حديث مالك به.»
|