نماز کے متفرق مسائل नमाज़ के विभिन्न मसले ایک کپڑے میں نماز کی ادائیگی “ एक कपड़े में नमाज़ पढ़ना ”
اور اسی سند سے روایت ہے کہ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا) کسی شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز (پڑھنے) کے بارے میں پوچھا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ہر آدمی کے پاس دو کپڑے موجود ہیں؟“
تخریج الحدیث: «12- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 140/1 ح 316، ك 8 ب 9 ح 30) التمهيد 363/6، الاستذكار: 286، و أخرجه البخاري (358) ومسلم (515) من حديث مالك به.»
ابوطالب کی بیٹی (اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بہن) سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں اشتمال کئے ہوئے آٹھ رکعات پڑھیں۔
تخریج الحدیث: «191- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 152/1 ح 355، ك 9 ب 8 ح 27) التمهيد 184/13، الاستذكار:325، و أخرجه أحمد (425/6 ح 27936) من حديث مالك به.»
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے دونوں کناروں کو اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «475- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 140/1 ح 315، ك 8 ب 9 ح 29) التمهيد 209/22، الاستذكار: 285، و أخرجه النسائي (70/2 ح 765) من حديث مالك به۔ رواه البخاري (354-356) ومسلم (517) من حديث هشام بن عروة به، من رواية يحيي بن يحيي۔ وسقط من الأصل.»
|