نماز کے متفرق مسائل नमाज़ के विभिन्न मसले عصر کے بعد اور طلوع آفتاب تک نماز کی ممانعت “ अस्र की नमाज़ के बाद और सूरज निकलने तक नमाज़ पढ़ना मना है ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد، سورج کے غروب ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور صبح (کی نماز) کے بعد سورج کے طلوع ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «96- الموطأ (221/1 ح 517، ك 15 ب 10 ح 48) التمهيد 30/13، الاستذكار: 30، و أخرجه مسلم (825) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی جان بوجھ کر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت (نفل) نماز پڑھنے کی کوشش نہ کرے۔ “
تخریج الحدیث: «196- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 220/1 ح 516، ك 15 ب 10 ح 47) التمهيد 127/14، الاستذكار:29، و أخرجه البخاري (585) ومسلم (828) من حديث مالك به.»
|