نوافل و سنن کا بیان नफ़िल और सुन्नतें قیام اللیل کرنے والا شخص اگر کسی وجہ سے قیام نہ کر سکے تو . . . . “ क़याम अल-लैल यानि रात की नमाज़ पढ़ने वाला अगर किसी वजह से न पढ़ सके तो ”
سعید بن جبیر رحمه الله اپنے نزدیک پسندیدہ آدمی (اسود بن یذید رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی رات کو (ہمیشہ نفل) نماز پڑھتا ہے اگر اس پر نیند غالب آ جائے (اور وہ سو جائے، نماز نہ پڑھ سکے) تو اس کے لئے نماز کا اجر لکھا جاتا ہے اور اس کی نیند اس پر اللہ کی طرف سے صدقہ ہو جاتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «86- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 117/1 ح 254، ك 7 ب 1 ح 1) التمهيد 261/12، الاستذكار: 225، و أخرجه أبوداود (1314) والنسائي (257/3 ح 1785) من حديث مالك به، الرجل المرضي هوالأسود بن يزيد وللحديث شواهد.»
|