نوافل و سنن کا بیان नफ़िल और सुन्नतें ظہر، مغرب، عشاء اور جمعہ کی سنتیں “ ज़ुहर ، मग़रिब ، ईशा और जुमआ की सुन्नत नमाज़ें ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور بعد میں دو رکعتیں پڑھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے اور عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ آپ جمعہ (پڑھنے) کے بعد (گھر) واپس آنے تک کچھ بھی نہیں پڑھتے تھے پھر (گھر آ کر) دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «200- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 166/1 ح 399، ك 9 ب 23 ح 69) التمهيد 167/14، الاستذكار:369، و أخرجه البخاري (937) ومسلم (882) من حديث مالك به.»
|