نوافل و سنن کا بیان नफ़िल और सुन्नतें اگر نفل نماز کے دوران میں نیند کا غلبہ ہو تو . . . “ अगर नफ़िल नमाज़ में नींद आ जाए तो ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو سو جائے تاکہ اس سے نیند کا اثر ختم ہو جائے کیونکہ اگر کوئی شخص اونگھ کی حالت میں نماز پڑھے گا تو ہو سکتا ہے کہ وہ استغفار کے بجائے اپنے آپ کو بددعائیں دینا شروع کر دے۔“
تخریج الحدیث: «452- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 118/1 ح 256، ك 7 ب 1 ح 3) التمهيد 117/22، الاستذكار: 227، و أخرجه البخاري (212) ومسلم (786) من حديث مالك به.»
|