نوافل و سنن کا بیان नफ़िल और सुन्नतें تعداد رکعات قیام رمضان “ रमज़ान में क़याम ( तहज्जुद ) की रकअतें ”
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان میں نماز کیسی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: رمضان ہو یا غیر رمضان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ چار رکعتیں پڑھتے تھے مگر ان کی خوبصورتی اور لمبائی کے بارے میں نہ پوچھو۔ پھر چار پڑھتے مگر ان کی خوبصورتی اور طوالت کے بارے میں نہ پوچھو، پھر تین رکعتیں پڑھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ وتر سے پہلے سو جاتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں مگر میرا دل نہیں سوتا۔“
تخریج الحدیث: «417- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 120/1 ح 462، ك 7 ب 2 ح 9) التمهيد 69/21، الاستذكار: 233، و أخرجه البخاري (2013) ومسلم (738) من حديث مالك به.»
|