ایمان و عقائد کے مسائل ईमान और विश्वास के नियम اسلام دین فطرت ہے “ इस्लाम फ़ितरत का दीन है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی (وغیرہ) بنا دیتے ہیں جیسا کہ اونٹوں سے صحیح سالم بچے پیدا ہوتے ہیں، کیا تم ان میں سے کوئی کان کٹا یا ناک کٹا دیکھتے ہو؟“ تو لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر کوئی بچہ بچپن میں ہی مر جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جانتا ہے کہ وہ (بچے) کیا عمل کرنے والے تھے۔“
تخریج الحدیث: «338- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 241/1 ح 572، ك 16 ب 16 ح 52) التمهيد 57/18، الاستذكار: 526 و أخرجه أبوداود (4714) من حديث مالك به ورواه مسلم (2659) من حديث ابي الزناد به مختصراً.»
|