ایمان و عقائد کے مسائل ईमान और विश्वास के नियम نذر کا بیان “ नज़र और नियाज़ के बारे में ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور ان پر نذر (واجب) تھی جسے انہوں نے پورا نہیں کیا؟ تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی طرف سے (نذر کو) پورا کرو۔“
تخریج الحدیث: «51- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 472/2 ح 1040، ك 22 ب 1 ح 1) التمهيد 24/9، الاستذكار: 972 و أخرجه البخاري (2761) ومسلم (1638) من حديث مالك به.»
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کی اطاعت کرنے کی نذر مانی ہو تو وہ اللہ کی اطاعت کرے اور جس نے اللہ کی نافرمانی کی نذر مانی ہو تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «188- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 476/2 ح 1049، ك 22 ب 4 ح 8) التمهيد 90/6، الاستذكار:983، و أخرجه البخاري (6696) من حديث مالك به.»
|