كتاب الاستئذان والآداب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب و احکام 27. باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّسْلِيمِ عَلَى مَنْ يَبُولُ باب: پیشاب کرتے ہوئے شخص کو سلام کرنے کی کراہت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت سلام کیا جب آپ پیشاب کر رہے تھے، تو آپ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 90 (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح وهو مكرر الحديث (90)
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما نے اس سند سے اسی طرح روایت کی۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں علقمہ بن فغواء، جابر، براء اور مہاجر بن قنفد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح وهو مكرر الحديث (90)
|