أبواب السفر کتاب: سفر کے احکام و مسائل 65. باب مَا ذُكِرَ فِي تَطْيِيبِ الْمَسَاجِدِ باب: مساجد کو خوشبو سے بسانے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محلوں میں مسجد بنانے، انہیں صاف رکھنے اور خوشبو سے بسانے کا حکم دیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 13 (455)، سنن ابن ماجہ/المساجد 9 (758، 759)، (تحفة الأشراف: 16962)، مسند احمد (6/12، 271) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (759)
اس سند سے بھی ہشام بن عروہ اپنے والد عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، پھر آگے اسی طرح کی حدیث انہوں نے ذکر کی ۱؎۔
یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: یعنی: مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے۔
اس سند سے بھی ہشام بن عروہ نے اپنے باپ عروہ سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، آگے اسی طرح کی حدیث انہوں نے ذکر کی۔ سفیان کہتے ہیں: دور یا محلوں میں مسجدیں بنانے سے مراد قبائل میں مسجدیں بنانا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
|