Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ترمذي
أبواب السفر
کتاب: سفر کے احکام و مسائل
65. باب مَا ذُكِرَ فِي تَطْيِيبِ الْمَسَاجِدِ
باب: مساجد کو خوشبو سے بسانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، وَوَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا أَصَحُّ مِنَ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ.
اس سند سے بھی ہشام بن عروہ اپنے والد عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، پھر آگے اسی طرح کی حدیث انہوں نے ذکر کی ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»

وضاحت: ۱؎: یعنی: مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے۔

سنن ترمذی کی حدیث نمبر 595 کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 595  
اردو حاشہ: 1 ؎:
یعنی:
مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 595