أبواب السفر کتاب: سفر کے احکام و مسائل 68. باب فِي كَرَاهِيَةِ الصَّلاَةِ فِي لُحُفِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کی چادروں میں نماز پڑھنے کی کراہت۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کی چادروں میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی اجازت بھی مروی ہے ۱؎۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطہارة 134 (267)، والصلاة 88 (645)، سنن النسائی/الزینة 115 (5368)، (تحفة الأشراف: 16221) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ایسے کپڑوں میں نماز نہ پڑھنا صرف احتیاط کی وجہ سے تھا، عدم جواز کی وجہ سے نہیں، یہی وجہ ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس کپڑے کے متعلق پختہ یقین ہوتا کہ وہ نجس نہیں ہے، اس میں نماز پڑھتے تھے جیسا کہ صحیح مسلم وغیرہ میں مروی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (391)
|