أبواب السفر کتاب: سفر کے احکام و مسائل 80. باب مَا ذُكِرَ فِي الرُّخْصَةِ لِلْجُنُبِ فِي الأَكْلِ وَالنَّوْمِ إِذَا تَوَضَّأَ باب: جنبی وضو کر لے تو اس کو کھانے اور سونے کی اجازت ہے۔
عمار رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنبی کو جب وہ کھانا، پینا اور سونا چاہے اس بات کی رخصت دی کہ وہ اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کر لے۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۱؎۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطہارة 89 (224)، (تحفة الأشراف: 10371) (ضعیف) (اس میں دو علتیں ہیں: سند میں یحییٰ اور عمار کے درمیان انقطاع ہے اور ”عطاء خراسانی“ ضعیف ہیں لیکن سونے کے لیے وضوء رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم سے ثابت ہے)»
وضاحت: ۱؎: یعنی متابعات و شواہد کی بنا پر۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف، ضعيف أبي داود (28)
|