أبواب السفر کتاب: سفر کے احکام و مسائل 78. باب مَا ذُكِرَ فِي نَضْحِ بَوْلِ الْغُلاَمِ الرَّضِيعِ باب: دودھ پیتے بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارنے کا بیان۔
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیتے بچے کے پیشاب کے بارے میں فرمایا: ”بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے اور بچی کا پیشاب دھویا جائے گا“۔ قتادہ کہتے ہیں: یہ اس وقت تک ہے جب تک دونوں کھانا نہ کھائیں، جب وہ کھانے لگیں تو دونوں کا پیشاب دھویا جائے گا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ہشام دستوائی نے یہ حدیث قتادہ سے روایت کی ہے اور سعید بن ابی عروبہ نے اسے قتادہ سے موقوفاً روایت کیا ہے، انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطہارة 137 (377)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 77 (525)، (تحفة الأشراف: 10131)، مسند احمد 1/97) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (525)
|