كتاب قطع السارق کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل 9. بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الزُّهْرِيِّ باب: (اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث کی روایت میں) تلامذہ زہری کے اختلاف کا ذکر۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چوتھائی دینار میں (چور کا) ہاتھ کاٹا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 16422) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ چوتھائی دینار یعنی تین درہم یا اس سے زیادہ کی مالیت کا سامان اگر کوئی چوری کرتا ہے تو اس کے بدلے ہاتھ کاٹا جائے گا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے“ یعنی ایک تہائی دینار، یا آدھے دینار اور اس سے زیادہ میں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحدود 14 (6790)، صحیح مسلم/الحدود 1 (1683)، سنن ابی داود/الحدود 11 (4384)، (تحفة الأشراف: 16695) (منکر) (اس کے راوی ’’خالد‘‘ حافظہ کے ضعیف ہیں، اور ان کی یہ روایت پچھلی اور اگلی صحیح روایات کے خلاف ہے)»
قال الشيخ الألباني: منكر
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار میں کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحدود 13 (6794)، صحیح مسلم/الحدود 1 (القسامة 12) (1683)، سنن ابی داود/الحدود 11 (4383)، سنن الترمذی/الحدود 16(1445)، سنن ابن ماجہ/الحدود 22 (2585)، (تحفة الأشراف: 17920)، مسند احمد (6/80، 163)، سنن الدارمی/الحدود 4 (2346)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4922-4925) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4919 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4920 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4918 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4920 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4920 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ ایک چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17946)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4927-4931) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ ایک چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4926 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں (چور کا ہاتھ) کاٹا جائے گا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ کی (مرفوع) روایت سے یہ (یعنی موقوف روایت) زیادہ صحیح ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4926 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف ولا ينافي المرفوع
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4926 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4926 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نہ بہت عرصہ گزرا اور نہ میں بھولی ہوں کہ ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4926 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
|