كتاب قطع السارق کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل 3. بَابُ: تَلْقِينِ السَّارِقِ باب: چور کو توبہ و استغفار کی تلقین کا بیان۔
ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا جس نے اقبال جرم کر لیا لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں ملا، تو آپ نے اس سے فرمایا: ”میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے“، اس نے کہا: نہیں، میں نے چوری کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ، اس کے ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ“، لوگوں نے اس کے ہاتھ کاٹے اور اسے لے کر آپ کے پاس آئے، تو آپ نے اس سے فرمایا: ”کہو، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں“، اس نے کہا: میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”اے اللہ اس کی توبہ قبول کر“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الحدود 8 (4380)، سنن ابن ماجہ/الحدود 29 (2597)، (تحفة الأشراف: 11861)، مسند احمد (5/293)، سنن الدارمی/الحدود 6 (2349) (ضعیف) (اس کے راوی ”ابوالم نذر“ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|