جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1603. (48) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ إِخْرَاجِ الْحُبُوبِ وَالتُّمُورِ الرَّدِيئَةِ فِي الصَّدَقَةِ، زکوٰۃ کی ادائیگی میں خراب اناج اور ردی کھجوریں ادا کرنے پر وعید کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنے خراب اور ردی پھل (مسجد نبوی میں) لٹکا دیتے تھے تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل کی «وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِآخِذِيهِ إِلَّا أَن تُغْمِضُوا فِيهِ» ”اور تم ردی اور خراب چیزیں (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے کا ارادہ مت کرو حالانکہ تم تو انہیں لینا بھی پسند نہیں کرتے الاّیہ کہ تم ان کے بارے میں چشم پوشی کرو۔“ [ سورة البقرة: 267 ] تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (زکوٰۃ اور صدقے میں) کھجور کی دو قسمیں جعروراور حبیق دینے سے منع کر دیا (کیونکہ یہ ردی اقسام ہیں)۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد «وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ» [ سورة البقرة: 267 ] کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ کھجور کی جعرور اور حبیق قسمیں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوٰۃ میں وصول کرنے سے منع فرما دیا۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن
فجاء رجل من هذا السخل بكبايس قال سفيان: يعني الشيص فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من جاء بهذا"، وكان لا يجيء احد بشيء إلا نسب إلى الذي جاء به ونزلت: ولا تيمموا الخبيث منه تنفقون سورة البقرة آية 267، قال:" ونهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الجعرور، ولون الحبيق ان تؤخذا في الصدقة" ، قال الزهري: لونان ثمر من ثمر المدينة. سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کا حُکم دیا تو ایک شخص کھجور کے چند ایسے خوشے لایا جن کی گٹھلیاں کچی اور نرم تھیں۔ امام سفیان کہتے ہیں، یعنی شیص (پلپلی کھجوریں) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ (نکمّی اور ردی کھجوریں) کون لایا ہے؟“ اور جو شخص جو چیز لیکرآتا تھا اس کی نسبت اس کی طرف کی جاتی تھی اور یہ آیت نازل ہوئی «وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ» [ سورة البقرة: 267 ] اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ میں جعرور اور حبیق قسم کی کھجور یں وصول کرنے سے منع کردیا۔ امام زہری فرماتے ہیں کہ جعرور اور حبیق مدینہ منوّرہ کی کھجوروں کی دو قسمیں ہیں۔
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تبوک والے سال (جنگ تبوک کے لئے) نکلے حتّیٰ کہ ہم وادی القریٰ میں پہنچے تو ہم نے ایک عورت کو اس کے باغ میں کھڑے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام سے کہا: ”(اس باغ میں موجود پھل کا) اندزاہ لگاؤ۔“ تو صحابہ کرام نے اپنا اپنا اندازہ بیان کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا تخمینہ دس وسق لگایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو حُکم دیا کہ اس باغ سے جتنی کھجوریں حاصل ہوں اُنہیں شمار کرکے رکھنا حتّیٰ کہ میں تمہارے پاس لوٹ کرآؤں۔ ان شاء اللہ۔“ (تومجھے بتانا) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کی طرف تشریف لے گئے پھر آپ واپس آئے تو ہم بھی آپ کے ساتھ واپس پلٹے۔ حتّیٰ کہ ہم وادی القریٰ میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے پوچھا: ”تمہارے باغ سے کتنی کھجوریں حاصل ہوئیں؟“ اُس نے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تخمینے کے مطابق دس وسق کھجوریں حاصل ہوئی ہیں۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|