جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1609. (54) بَابُ ذِكْرِ أَخْذِ الصَّدَقَةِ مِنَ الْمَعَادِنِ إِنَّ صَحَّ الْخَبَرُ، فَإِنَّ فِي الْقَلْبِ مِنَ اتِّصَالِ هَذَا الْإِسْنَادِ معدنیات میں زکوٰۃ وصول کرنے کا بیان بشرطیکہ یہ روایت صحیح ہو کیونکہ اس سند کے متصل ہونے میں میرا دل مطمئن نہیں
جناب بلال بن حارث سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ مقام پر واقع معدنیات میں سے زکوٰۃ وصول کی اور آپ نے بلال بن حارث کے لئے پوری وادی عقیق الاٹ کی تھی۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے بلال سے کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ علاقہ اس لئے الاٹ نہیں کیا تھا کہ تم لوگوں کو اس سے روکو بلکہ تمہیں یہ علاقہ صرف اس لئے دیا تھا کہ تم اس میں کام کرو (اس میں سے معدنیات نکالو) پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وادی عقیق کا علاقہ تمام لوگوں کے لئے الاٹ کر دیا (کہ سب لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں)۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|