جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1615. (60) بَابُ اسْتِسْلَافِ الْإِمَامِ الْمَالَ لِأَهْلِ سُهْمَانِ الصَّدَقَةِ وَرَدِّهِ ذَلِكَ مِنَ الصَّدَقَةِ إِذَا قُبِضَتْ بَعْدَ الِاسْتِسْلَافِ امام زکوٰۃ کے مستحقین کے لیے مال قرض لے سکتا ہے اور زکوٰۃ کی وصولی کے بعد یہ قرض ادا کردے گا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جوان اونٹ قرض لیا اور فرمایا: ”جب زکٰوۃ کا مال آئیگا تو ہم تمہیں ادا کر دیںگے۔“ پھر جب زکوٰۃ کا مال آیا تو آپ نے سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اس آدمی کو جوان اونٹ دے دو۔“ تو میں نے اونٹ دیکھے تو ان میں چار دانتوں والے یا اس سے زائد عمر کے اونٹ تھے۔ تو میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی (کہ مطلوبہ عمر کا اونٹ موجود نہیں سب اس سے بڑی عمر کے اونٹ ہیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہی دے دو کیونکہ لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جو ان میں قرض کی ادا ئیگی کے لحاظ سے بہتر ہے۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|