كتاب القصاص كتاب القصاص ہنسی مذاق میں بھی کسی کو نہ ڈرایا جائے
ابن ابی لیلی بیان کرتے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ وہ رات کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ان میں سے ایک آدمی سو گیا تو کسی شخص نے اپنی رسی لی اور اس کی طرف گیا اور اسے رسی کے ساتھ باندھ دیا تو وہ (سونے والا شخص) گھبرا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو خوف زدہ کرے۔ “ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أبو داود (5004)» |