كتاب القصاص كتاب القصاص قتل خطاء اور شبہ عمد کی دیت کا بیان
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”شبہ عمد کی دیت تین قسم (کے اونٹوں) پر مشتمل ہے: تینتیس حِقَّہ (تین سال مکمل کرنے کے بعد چوتھے سال میں داخل اونٹ) تینتیس جذعہ (پانچویں سال میں داخل) چونتیس (چھٹے سال میں داخل ہونے والی اونٹنیاں) اور وہ سب حاملہ ہوں۔ “ اور ایک دوسری روایت میں ہے فرمایا: ”قتل خطا کی دیت چار قسم کی اونٹنیاں ہیں: پچیس حِقہ، پچیس جذعہ، پچیس بنات لبون اور پچیس بنات مخاض۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4551 و الرواية الثانية: 4553) ٭ أبو إسحاق و سفيان مدلسان و عنعنا.» |