كتاب القصاص كتاب القصاص روز آخرت مقتول کا دعوی
جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، فلاں شخص نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور وہ کہے گا: (رب جی!) اس سے پوچھیں کہ اس نے مجھے قتل کیوں کیا؟ تو وہ کہے گا: میں نے اسے فلاں کی سلطنت / فلاں کی نصرت پر قتل کیا۔ “ جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ظالم کی اعانت سے بچو۔ صحیح، رواہ النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه النسائي (84/7 ح 4003)» |