كتاب القصاص كتاب القصاص غلام پر ظلم و زیادتی کا بیان
حسن بصری ؒ، سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے غلام کو قتل کرے گا، ہم اسے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کے اعضاء (ناک وغیرہ) کاٹے گا ہم اس کے اعضاء کاٹیں گے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارمی۔ اور امام نسائی نے ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا ہے: ”جو اپنے غلام کو خصی کرے گا ہم اسے خصی کریں گے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه الترمذي (1414 وقال: حسن غريب) و أبو داود (4515) و ابن ماجه (2664) و الدارمي (191/2 ح 2363) و النسائي (20/8. 21 ح 4740. 2742)» |