كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 26. بَابُ: دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ باب: حیض کا خون کپڑے میں لگ جانے کا بیان۔
فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں (جو ان کے زیر پرورش تھیں) کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں جو کپڑے میں لگ جائے مسئلہ پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے رگڑ دو، اور ناخن سے مل لو، اور پانی سے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھو“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 294 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے لکڑی سے کھرچ دو، اور پانی اور بیر کے پتے سے دھو ڈالو“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 293 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|