كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 12. بَابُ: مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ باب: حائضہ کو چمٹانے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم بیویوں میں سے کسی کو جب وہ حائضہ ہوتی حکم دیتے کہ وہ اپنا ازار باندھ لے، پھر آپ اس سے چمٹتے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 286 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی تہبند باندھنے کی جگہ سے اوپر کے حصے سے لذت حاصل کرتے یعنی جماع کے علاوہ سب کچھ کرتے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم سے کوئی جب حائضہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس سے چمٹتے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 287 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|