كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 25. بَابُ: الصَّلاَةِ عَلَى النُّفَسَاءِ باب: نفاس والی عورتوں کی نماز جنازہ کا بیان۔
سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام کعب رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ پڑھی جو اپنی نفاس میں وفات پا گئی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلاۃ میں ان کے بیچ میں (کمر کے پاس) کھڑے ہوئے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحیض 29 (332)، والجنائز 62 (1331)، 63 (1332)، صحیح مسلم/فیہ 27 (964)، سنن ابی داود/فیہ 57 (3195)، سنن الترمذی/فیہ 45 (1035)، سنن ابن ماجہ/فیہ 21 (1493)، (تحفة الأشراف 4625)، مسند احمد 5/14، 19، ویأتي عند المؤلف في الجنائز 73 (برقم: 1978) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|