كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 9. بَابُ: ذِكْرِ مَا يَجِبُ عَلَى مَنْ أَتَى حَلِيلَتَهُ فِي حَالِ حَيْضِهَا مَعَ عِلْمِهِ بِنَهْىِ اللَّهِ تَعَالَى باب: شرعی ممانعت کا علم رکھنے کے باوجود حالت حیض میں بیوی سے جماع کرنے کے کفارہ کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جو آدمی اپنی بیوی کے پاس آئے ۱؎ اور وہ حائضہ ہو تو وہ ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے ۲؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 290 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آنے سے کنایہ جماع کرنے کی طرف ہے۔ ۲؎: یہ حکم استحبابی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|