كتاب الكفارات کتاب: قسم اور کفاروں کے احکام و مسائل 9. بَابُ: كَمْ يُطْعِمُ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ باب: قسم کے کفارہ میں کتنا کھانا دے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کھجور کفارہ میں دی، میں لوگوں کو اسی کا حکم دیتا ہوں، تو جس کسی کے پاس ایک صاع کھجور نہ ہو تو آدھا صاع گیہوں دے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5636، ومصباح الزجاجة: 742) (ضعیف)» (سند میں عمر بن عبد اللہ ضعیف راوی ہیں)
وضاحت: ۱؎: صاع: تقریبا ڈھائی کلو کا ہوتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|