كِتَاب الطِّبِّ کتاب: علاج کے احکام و مسائل 15. باب مَا جَاءَ فِي الْعَيْنِ باب: نظر بد کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نظر بد حق ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الطب 36(5740)، صحیح مسلم/السلام 16 (2187)، (تحفة الأشراف: 14696)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطب 32 (3506)، مسند احمد (2/319) (صحیح متواتر)»
قال الشيخ الألباني: صحيح متواتر
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نظر بد لگانے والے کو حکم دیا جاتا تھا کہ وہ وضو کرے پھر جسے نظر لگی ہوتی اس پانی سے غسل کرتا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15965) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|