كِتَاب الطِّبِّ کتاب: علاج کے احکام و مسائل 9. باب فِي النُّشْرَةِ باب: نشرہ کی ممانعت کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «نشرہ» ۱؎ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یہ شیطانی کام ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/294) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «نشرہ» ایک منتر ہے جس سے آسیب زدہ لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|