كِتَاب الطِّبِّ کتاب: علاج کے احکام و مسائل 6. باب فِي قَطْعِ الْعِرْقِ وَمَوْضِعِ الْحَجْمِ باب: رگ کاٹنے (فصد کھولنے) اور پچھنا لگانے کی جگہ کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس درد کی وجہ سے جو آپ کو تھا اپنی سرین پر پچھنے لگوائے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2978)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطب 21 (3485)، مسند احمد (3053، 357، 382) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک طبیب بھیجا تو اس نے ان کی ایک رگ کاٹ دی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/السلام 26 (2207)، سنن ابن ماجہ/الطب 24 (3493)، (تحفة الأشراف: 2296)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/303، 304، 315، 371) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی طبیب کو اختیار ہے کہ اپنے تجربہ سے جہاں بہتر سمجھے وہاں کی رگ کاٹے، تو اس طبیب نے ان کی بابت یہی بہتر سمجھا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|