كِتَاب الْأَقْضِيَةِ کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل 1. باب فِي طَلَبِ الْقَضَاءِ باب: منصب قضاء طلب کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قاضی بنا دیا گیا (گویا) وہ بغیر چھری کے ذبح کر دیا گیا“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأحکام 2 (1325)، (تحفة الأشراف: 13002)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأحکام 1 (2308)، مسند احمد (2/365) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں کے درمیان قاضی بنا دیا گیا (گویا) وہ بغیر چھری کے ذبح کر دیا گیا“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الأحکام 1 (2308)، (تحفة الأشراف: 12995)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/365) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|