كِتَاب الْأَقْضِيَةِ کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل 17. باب شَهَادَةِ الْبَدَوِيِّ عَلَى أَهْلِ الأَمْصَارِ باب: شہریوں کے خلاف دیہاتی کی گواہی کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”دیہاتی کی گواہی بستی اور شہر میں رہنے والے شخص کے خلاف جائز نہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الأحکام 30 (2367)، (تحفة الأشراف: 14231) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|