كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام The Book of Prayer - Travellers 22. باب أَفْضَلُ الصَّلاَةِ طُولُ الْقُنُوتِ: باب: افضل نماز وہ ہے جس کا قیام لمبا ہو۔ Chapter: The best prayer is that in which one stands for a long time (tuwlul-qunut) ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے ر وایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قیام کا لمبا ہونا بہترین نماز ہے۔" حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”بہترین نماز وہ ہے جس میں قنوت لمبا ہو۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب دونوں نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: ہمیں اعمش نے ابو سفیان سے حدیث سنائی اور انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیا: کون سی نمازافضل ہے؟آپ نے فرمایا: "قیام کا لمبا ہونا۔" ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ابومعاویہ نے ہمیں اعمش سے حدیث بیان کی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سی نماز افضل ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لمبا قیام“ یعنی جس نماز میں قیام طویل ہو۔ ابوبکرنے حَدَّثَنَا الْاَعْمَشْ کی جگہ عَنِ الْاَعْمَشْ کیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|