جماع أَبْوَابِ قَسْمِ الْصَّدَقَاتِ وَذِكْرِ أَهْلِ سُهْمَانِهَا زکوٰۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ اور مستحقین کی زکوٰۃ کا بیان 1652. (97) بَابُ حَمْلِ صَدَقَاتِ أَهْلِ الْبَوَادِي إِلَى الْإِمَامِ؛ لِيَكُونَ هُوَ الْمُفَرِّقُ لَهَا گاوًں والوں کی زکوۃ امام کے پاس پہنچانے کا بیان تاکہ امام ہی اسے مستحقین میں تقسیم کردے۔
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جہینہ قبیلے کی زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا۔ میں سب سے آخر میں جس شخص کے پاس آیا وہ مدینہ منوّرہ کے بہت قریب رہتا تھا۔ اُس نے اپنے جانور میرے لئے جمع کیے۔ پھر بقیہ حدیث جناب عبداللہ بن ابی بکر کی حدیث کی طرح بیان کی۔ ان الفاظ تک، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لئے برکت کی دعا کی۔ جناب عمارہ کہتے ہیں کہ مجھے ابن عقبہ نے بھیجا۔ جناب یحییٰ کہتے ہیں، یعنی انب الولید بن عقبہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں (اسی قبیلے کی) زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا تو اس شخص کے مال کی زکوٰۃ تیس حقے بنی جن کے ساتھ نر اونٹ بھی شامل تھا۔ اس کے مجموعی جانور پندرہ سو اونٹ ہوئے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص اپنی قوم کی زکوٰۃ لیکر حاضر ہوا۔ یہ حدیث اور سیدنا عکراش بن ذؤیب رضی اللہ عنہ کی روایت اسی مسئلے کے متعلق ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|