اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ 1546. اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا صفیہ رضی اللہ عنہا کو اُن کے گھر کی طرف رخصت کرتے وقت، اُن کے ساتھ مسجد کے دروازے تک گئے تھے یہ نہیں کہ آپ مسجد سے نکل کر اُنہیں اُن کے گھر چھوڑکر آئے تھے
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ بیان کرتی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد میں نبی کریم کی زیارت کے لئے حاضر ہوئیں جبکہ آپ اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے تو اُنہوں نے تھوڑی دیر آپ سے بات چیت کی پھر وہ واپس جانے کے لئے اُٹھ کھڑی ہوئیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُنہیں رخصت کرنے کے لئے اُٹھے۔ حتّیٰ کہ جب وہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازے کے قریب مسجد کے دروازے پر پہنچی تو اُن کے پاس سے دو انصاری صحابی گزرے۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|