اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ 1540. اگر کسی شخص کا اعتکاف سفر یا بیماری کی وجہ سے رہ جائے تو وہ آئندہ سال اعتکاف کرلے
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے۔ پھر ایک سال آپ اعتکاف نہ کر سکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگلے سال بیس دن اعتکاف کیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے، پھر ایک سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کیا تو اعتکاف نہ کرسکے، چنانچہ آپ نے اگلے سال بیس راتوں کا اعتکاف کیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔ ایک سال آپ اعتکاف نہ کرسکے، پھر جب اگلا سال آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس دن کا اعتکاف کیا۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|