جِمَاعُ أَبْوَابِ الْعُذْرِ الَّذِي يَجُوزُ فِيهِ تَرْكُ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ جس عذر کی بنا پر نماز باجماعت ترک کرنا جائز ہے، ان ابواب کا مجموعہ 1102. (151) بَابُ إِبَاحَةِ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ، وَتَرْكِ الْجَمَاعَةِ فِي الْيَوْمِ الْمَطِيرِ فِي السَّفَرِ مِثْلِ اللَّفْظَةِ الَّتِي ذَكَرْتُ قَبْلُ، گز شتہ روایت جیسی روایت کے ساتھ دوران سفر بارش والے دن نماز باجماعت ترک کرنے اور ٹھکانوں پر نماز پڑھنے کی رخصت واباحت کا بیان
تخریج الحدیث:
حضرت ابوملیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حنین والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں ہم پر بارش برسی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز ٹھکانوں اور خیموں میں ادا کی جا ئے گی۔“
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|