جِمَاعُ أَبْوَابِ الْعُذْرِ الَّذِي يَجُوزُ فِيهِ تَرْكُ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ جس عذر کی بنا پر نماز باجماعت ترک کرنا جائز ہے، ان ابواب کا مجموعہ 1099. (148) بَابُ إِبَاحَةِ تَرْكِ الْجَمَاعَةِ فِي السَّفَرِ، وَالْأَمْرِ بِالصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ وَالْبَارِدَةِ، سفر میں جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھنا جائز ہے اور بارش اور ٹھنڈ والی رات میں گھروں میں نماز پڑھنے کے حُکم کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نماز کے لئے اذان دی پھر یہ کلمات پکارے: «صَلُّوا فِيْ رِحَالِكُمْ» ”اپنے ٹھکانوں اور گھروں میں نماز ادا کرو۔“ پھر انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں بارش اور سردی والی رات ایسا ہی کرتے تھے - امام ابوبکر رحمه اللہ فرماتے ہیں کہ اس لفظ ”بارش اور سردی والی رات“ کے دو معنی ہیں، ایک یہ کہ اس سے مراد ایسی رات ہو جس میں بارش اور سردی دونوں ہوں - اور یہ بھی ممکن ہے کہ اُن کی مراد بارش والی رات اور سردی والی رات (الگ الگ) ہو - اگرچہ دونوں علتیں ایک ہی رات میں جمع نہ ہوں اور جناب حماد بن زید کی روایت میں اس بات کی دلیل ہے کہ اُن کی مراد کوئی ایک معنی ہے - بارش والی رات یا سردی والی رات۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|