جِمَاعُ أَبْوَابِ الْعُذْرِ الَّذِي يَجُوزُ فِيهِ تَرْكُ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ جس عذر کی بنا پر نماز باجماعت ترک کرنا جائز ہے، ان ابواب کا مجموعہ 1105. (154) بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ لِآكِلِ الثُّومِ. لہسن کھانے والے شخص کو نماز باجماعت میں شریک ہونا منع ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر فرمایا: ”جس شخص نے اس پودے یعنی لہسن سے کھایا ہو تو وہ مسجد میں ہر گز نہ آئے -“ جناب عبیداللہ کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس پودے سے کھایا ہو وہ مسجدوں کے قریب ہرگز نہ جائے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص اس سبزی میں سے کھا لے تو وہ ہمیں ہماری اس مسجد میں اس (کی بُو) کے ساتھ اذیت نہ دے۔“
تخریج الحدیث: حديث صحيح
|