كتاب الجنائز كتاب الجنائز |
مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز كتاب الجنائز صبر صدمے کی پہلی خبر پر ہوتا ہے
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک عورت کے پاس سے گزر ہوا جو ایک قبر کے پاس رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ “ اس نے کہا: مجھ سے دور رہو، کیونکہ تم میری مصیبت سے دوچار نہیں ہوئے، اس نے آپ کو دیکھ کر نہ پہچانا تو اسے بتایا گیا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، پس وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے پر حاضر ہوئی تو اس نے دیکھا کہ وہاں کوئی دربان نہیں تھا، اس نے عرض کیا: میں آپ کو پہچان نہیں سکی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”صبر تو ابتدائے صدمہ کے وقت ہے۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (1283) و مسلم (926/15)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.