كتاب الجنائز كتاب الجنائز |
مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز كتاب الجنائز یہودیوں کی مخالفت کرنے کا حکم
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی جنازے میں شریک ہوتے تو آپ میت کو لحد میں اتارنے تک نہیں بیٹھتے تھے، ایک یہودی عالم آپ کے پاس آیا تو اس نے آپ سے کہا، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بے شک ہم بھی ایسے ہی کرتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے، اور فرمایا: ”ان کی مخالفت کرو۔ “ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ۔ امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، بشیر بن رافع راوی قوی نہیں۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه الترمذي (1020) و أبو داود (3176) و ابن ماجه (1545) [و حديث مسلم (962) يغني عنه.] ٭ أبو الأسباط بشر بن رافع الحارثي و عبد الله بن سليمان بن جنادة ضعيفان و سليمان بن جنادة منکر الحديث.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.