كتاب الجنائز كتاب الجنائز |
مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز كتاب الجنائز آزمائشوں پر صبر کرنے پر اللہ کی رضامندی
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بڑی جزا بڑی آزمائش کے ساتھ ہے، کیونکہ اللہ عزوجل جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو وہ انہیں آزماتا ہے، جو شخص اس پر راضی ہو تو اسے رضا مندی حاصل ہو جاتی ہے، اور جو شخص ناراضی کا اظہار کرے تو وہ اس کی ناراضی کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه الترمذي (2396 وقال: حسن غريب.) و ابن ماجه (4031) — اضافه از معاذ علي زئي — إسناده ضعيف إذا أراد الله بعبده الخير عجل له العقوبة إسناده ضعيف/ ترمذي: 2396، ابن ماجه: 4031 باب [ما جاء] في الصبر علي البلاء سعد بن سنان صدوق لکن رواية يزيد بن أبي حبيب عنه منکرة (انظر کتاب الضعفاء للعقيلي 119/2، رواه عن الإمام أحمد و سنده قوي) وللحديث شواھد ضعيفة عند الحاکم (349/1، 376/4. 377) وغيره.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.