كِتَابُ الْفِتَنِ فتنوں کا بیان ظالم امیر سے تعاون کرنے والے کی وعید کا بیان
سیدنا کعب بن عجرہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب! میرے بعد امیر ہوں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ظلم والے بتایا اور فرمایا: ”جو ان کے پاس جائے گا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا، اور ان کی بدکاریوں میں ان سے تعاون کرے گا، وہ نہ مجھ سے ہے اور نہ میں اس سے ہوں۔ اور وہ میرے حوض پر بھی نہیں آ سکے گا۔ اور جو شخص ان کے پاس نہ جائے گا، اور نہ ہی ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا، اور نہ ان کی بدکاریوں میں ان سے تعاون کرے گا، تو وہ مجھ سے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے حوض پر بھی آئے گا۔ اے کعب! جو گوشت حرام سے پلا ہو اس کی حق دار جہنم ہی ہے، وہ جنّت میں نہ جا سکے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4212، 4213، قال الشيخ الألباني: صحيح، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7782، 7783، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 279، 282، 283، 285، 5567، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 263، 264، والترمذي فى «جامعه» برقم: 614، 615، 2259، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16765، 16766، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18413، والطبراني فى «الكبير» برقم: 212، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 764، 2730، 4480، 5093، والطبراني فى «الصغير» برقم: 430، 625، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32340»
حكم: إسناده صحيح
|