كِتَابُ الْفِتَنِ فتنوں کا بیان قربِ قیامت امّت پر عذاب کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مشرق کی طرف زمین میں دھنسنے کا ذکر کیا گیا تو بعض لوگوں نے کہا: کیا جس زمین میں مسلمان رہتے ہیں وہ بھی دھنسیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! جب وہاں اکثریت فسق و فجور کی مرتکب ہو جائے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2731، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1841، والطبراني فى «الصغير» برقم: 107
قال الهيثمي: رجال الطبراني رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 269)» حكم: إسناده صحيح
سیندنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امّت میں سے کچھ لوگ رات کو کھانے پینے اور کھیل تماشے پر گزاریں گے۔ جب صبح کریں گے تو ان کی شکلیں بندروں اور خنزیروں جیسی ہوں گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه عبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 23240، والطبراني فى «الصغير» برقم: 168
قال الهيثمي: فيه فرقد السبخي وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 10) [سلسله احاديث صحيحه برقم: 3694، قال الشيخ الألباني: حسن » حكم: إسناده ضعيف
|