كِتَابُ الْجِهَادِ جہاد کا بیان بنو ربیعہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے لشکر میں جانے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو ربیعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے لشکر میں نکلنے کی اجازت مانگ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہنے لگے: ”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ آپ پر سلام کہتے ہیں اور آپ کو فرماتے ہیں کہ بنو ربیعہ سے کہہ دو کہ پہلے لشکر میں کوچ نہ کریں ورنہ میں تمہارے دوست گھٹا دوں گا۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4494، والطبراني فى «الصغير» برقم: 629
قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 265)» حكم:
|